بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے معیار کا مسودہ تیار

بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے معیار کا مسودہ تیار

اسلام آباد(نامہ نگار)پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے فروغ کیلئے ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے معیار کا مسودہ تیار کرلیا۔

 پاور ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے ۔ وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا چارجنگ سٹیشنز کا قیام عالمی معیارات پر عمل میں لایا جائے گا، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا، چارجنگ سٹیشنز کو بجلی کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے اور سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیاجا رہا ہے ، چارجنگ سٹیشنز کو بجلی سپلائی اور وولٹیج یقینی بنایا جائے گا، ان اقدامات کے نفاذ سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں