حکومت کے پاس 9مئی کے سوا پروپیگنڈا کیلئے کچھ نہیں بچا ، ملک احمد بھچر

حکومت کے پاس 9مئی کے سوا  پروپیگنڈا کیلئے کچھ نہیں بچا ، ملک احمد بھچر

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب نو مئی کے علاوہ پروپیگنڈا کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا۔۔۔

22 اگست کو اسلام آباد میں بھر پور جلسہ کریں  گے اگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی سالانہ ترقیاتی بجٹ سے 45 ارب نکال کر آئی پی پی کو ادا کئے جا رہے ہیں ،لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت نو مئی پر عدالتی کمیشن بنانے کو تیار نہیں ،ہمارا واضح موقف ہے کہ نہ ہم نے نو مئی کا منصوبہ بنایا اور نہ اس میں شامل تھے ۔ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا نوازشریف فارم 47 کے ذریعے حکومت لینے کے بعد ابھی تک مجھے کیوں نکالا کے بیانیہ کے چکر میں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کی رعایت کو لے کر ٹیرف ، ٹیرف کھیل رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا حکومت ایک سیاسی جماعت کی مخالفت میں تین کھرب مالیت کی آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اس تباہی سے لاکھوں فری لانسرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ تیزی سے پھیل رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں