94منصوبوں میں 20ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان طلب

94منصوبوں میں 20ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان طلب

اسلام آباد(نمائندہ دنیا) وزیراعظم نے وزارتوں کے 94 منصوبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پلان طلب کر لیا۔

وزارتیں پانچ سالہ معاشی پلان کے تحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پلان دیں گی جس کی منظوری کے بعد خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی پانچ سالہ معاشی پلان کے تحت وزارتیں منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پلان دیں گی، ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں کے منصوبوں کی اسیسمنٹ کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کیا جائے گا جبکہ خلیجی ممالک سرمایہ کاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی مدد سے سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع مطابق خلیجی ممالک کو جن منصوبوں میں پوٹینشل نظر آیا وہاں سرمایہ کاری کی جائے گی، ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، پٹرولیم، منصوبہ بندی، بورڈ آف انویسٹمنٹ، واٹر ریسورسز، صنعت وپیداوار کے منصوبے بھی پلان میں شامل ہوں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پانچ سالہ معاشی پلان کے تحت سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں