بی آئی ایس پی میں کرپشن،قائمہ کمیٹی برہم، رپورٹ طلب

 بی آئی ایس پی میں کرپشن،قائمہ کمیٹی برہم، رپورٹ طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت تخفیف غربت سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

تمام ارکان بی آئی ایس پی میں پیسوں کی تقسیم کے دوران پیسے کاٹنے پر یک زبان نظر آئے ،آصفہ بھٹو نے کرپشن پر وزارت سے رپورٹ لینے کی تجویز دی،کمیٹی کا اجلاس غلام علی تالپور کی زیرصدارت ہوا ۔کمیٹی میں شازیہ مری اور اویس حیدر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،شازیہ مری نے کہاکہ پیسے تقسیم کرنے کا نظام تحریک انصاف کے دور میں بنا، لاکھوں لوگوں کو سسٹم سے نکالا گیا، اویس حیدر نے کہاکہ سندھ میں وڈیرے بھی بی آئی ایس پی سے پیسے نکلتے تھے حکام نے بتایاکہ بی آئی ایس پی کے پیسے تقسیم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک کے ساتھ نئے ماڈل پر کام کررہے ہیں جس سے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ جس بینک سے چاہے گا وہاں سے پیسے نکال سکے گا،کمیٹی نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی فوری تعیناتی کی سفارش کردی ۔ رکن احمد عتیق نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ کے لوگوں کو پیسے پورے نہیں ملتے اس میں کرپشن ہوتی ہے ۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہاکہ اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے بات ہورہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں