لاپتاافرادکیس،پولیس پورا سچ بولے تو مسئلہ حل :پشاورہائیکورٹ

لاپتاافرادکیس،پولیس پورا سچ بولے تو مسئلہ حل :پشاورہائیکورٹ

پشاور (آئی این پی )پشاورہائیکورٹ نے لاپتا 4 بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ و چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔۔۔

جسٹس اعجاز انور نے حیات آباد سے لاپتا 4 بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ روزانہ ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں کہ فلاں بندے کو اٹھایا گیا ہے ،اگر پولیس افسران پورا سچ بول لیں تو مسئلہ حل ہو جائیگا ،پولیس کو سب پتا ہوتا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ پولیس کو جو کہا جاتا ہے یہ وہی کرتے ہیں۔ وکیل نے کہا 6 ماہ گزر گئے ہیں، ابھی تک کچھ پتا نہیں ہے کہ زندہ بھی ہیں یا نہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا ہمدردی کرتے ہیں باقی کچھ نہیں کرتے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں