اللہ نہ کرے سول نافرمانی ہم سے شروع ہوجائے ،فاروق ستار

اللہ نہ کرے سول نافرمانی ہم سے  شروع ہوجائے ،فاروق ستار

کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اللہ نہ کرے سول نافرمانی ہم سے شروع ہوجائے ،بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے۔

سندھ سرکار بجلی کی قیمت میں کمی نہیں کرتی تو وفاق 14 روپے کم کرکے سندھ کو فوری ریلیف دے ۔حکومت نے اب ہوش کے ناخن نہ لیے تو کراچی میں انارکی اور انتشار پھیلے گا، ٹیکسوں کی بھرمار سے کراچی کی صنعتوں کو پنجاب منتقل کرنے کا پلان ہے ، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین الحق اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی والوں سے پہلے ہی ڈیڑھ روپے اضافی سرچارج اور سوا تین روپے گردشی قرضوں کی مد میں غیر قانونی وصول کر رہا ہے ،کراچی کے شہریوں کو مسلسل ظلم، جبر اور امتیاز کی چکی میں پیسا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں