جنرل ساحر شمشاد مرزا سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے ملاقات کی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر اظہارِ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراق کے سیکرٹری دفاع کی ملاقات میں خطے کی صورتحال، پاک عراق سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں