لاہور اسلام آباد ایم ٹو موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور اسلام آباد ایم ٹو موٹر وے  پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ٹولاہور اسلام آباد وٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ۔این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کار۔۔۔

 جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے ، ایم 2 پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5 روپے 66 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7 روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔موٹر وے اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی معیاری گاڑی کا ٹول 1100روپے سے بڑھ کر 1210روپے ہو گیا ہے ۔کمرشل گاڑیوں بشمول وین، ٹریلرز اور ٹرکوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ٹول ٹیکس میں 600روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔خاص طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والی وین کا ٹول 2030روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوسٹر کا ٹول 2240روپے سے بڑھ کر 2840روپے ہو گیا ہے ۔حکام کی جانب سے بھاری گاڑیوں کیلئے اعلان کردہ نئی ٹیکس رقوم کے مطابق بسوں کا ٹول اب 4060روپے ، ٹرکوں کا 5280روپے اور ٹریلرز کا 6780روپے ہے ۔موٹر وے اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ نئے ٹول ریٹس کا نفاذ ایم ٹو موٹروے پر تمام انٹرچینجز پر کر دیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ اضافہ معاہدے کے مطابق سالانہ 10فیصد اضافے کا حصہ ہے تاہم مسافروں نے موجودہ مہنگائی کے بوجھ اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں