تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی ،چیئرمین ایف بی آر

تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی ،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی،سکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات  میں کہی۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے ، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے ، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں