اشرافیہ کو کیپسٹی چارجز کا کچھ بوجھ اٹھانا پڑیگا:مصدق ملک

اشرافیہ کو کیپسٹی چارجز کا کچھ بوجھ اٹھانا پڑیگا:مصدق ملک

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں ) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ چند لوگوں کے اے سی کیلئے سب پر کپیسٹی چارجز لگتے ہیں،کچھ بوجھ تو اب اس اشرافیہ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔

ہم پٹرولیم سیکٹر کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرینگے ، اگر عوام کا تحفظ نہ ہوا تو پھر ڈی ریگولیٹ نہیں کرینگے ۔ ملک میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عمر فاروق کی زیر صدار ت ہوا۔ڈی جی گیس نے بتایا کہ حکومت کی 2005 کی پالیسی کے تحت ملک میں 1180 کیپٹو پاور پلانٹس لگائے گئے ہیں، جنہیں 358 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے ، 797 پاورپلانٹس سندھ میں ہیں، ان پلانٹس کا آڈٹ کرنے کی کوشش کی گئی پر کامیابی نہیں ہوئی۔ وز یرمملکت مصدق ملک نے کہا کہ پالیسی ایسی ہوکہ ہمارے بچوں کو لگے کہ ملک میں صرف 10 سے 15 سیٹھ نہیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں