پی آئی اے کا مسافر 50لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھول گیا

پی آئی اے کا مسافر 50لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھول گیا

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے )کی ایک فلائٹ پر ایک مسافر 50لاکھ روپے کی بڑی رقم بھول گیا، تاہم ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں یہ رقم کیبن کریو کی فرض شناسی کے باعث واپس مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام سے پنجاب کے شہر سیالکوٹ آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کی پرواز میں ایک مسافر غیر ملکی کرنسی بھول گیا، جس کی مالیت 50 لاکھ روپے تھی۔پی آئی اے کے کیبن کریو خاور بٹ کو کیبن سے یہ رقم مل  گئی، انہوں نے انتظامیہ کو مطلع کیا اور پھر مسافر سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد یہ تمام رقم متعلقہ افسروں کی موجودگی میں مسافر کے حوالے کر دی گئی۔مسافر نے پی آئی اے کیبن کریو کی ایمان داری کے جذبے کو بے حد سراہا اور قومی ایئر لائن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں