وائس چانسلر لگوانے کیلئے 2کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی،وزیر تعلیم پنجاب

وائس چانسلر لگوانے کیلئے 2کروڑ روپے  کی پیشکش کی گئی،وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لیے وائس چانسلرز کی سیٹ پر انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاکہ وائس چانسلر لگوانے کی سفارش کے لیے پنجا ب یونیورسٹی کے ایک حاضر سروس پروفیسر نے ان کو 2کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی ہے ۔انہوں نے کہا جو بھی وائس چانسلر تعینات ہوگا میرٹ پر ہوگا کیونکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گی۔انہوں نے کہاموصوف پروفیسر نے ایک ذریعے سے میرے ڈرائیور سے رابطہ کیا اورمیرے ڈرائیور کو سی وی اور 2 کروڑ روپے ایک بیگ میں دئیے گئے ۔میرے ڈرائیور نے فوری طور پر معاملے سے آگاہ کیا تو میں نے کہا کہ پروفیسر کو کہو کہ آپ کے دو کروڑ ضائع ہوں گے ۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر جی سی یونیورسٹی کا اشتہار دوبارہ دیا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں