چوراہوں پرکنٹینرزکے پہاڑ،ریڈزون بدستورسیل

چوراہوں پرکنٹینرزکے پہاڑ،ریڈزون بدستورسیل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے باعث سیل کئے جانے والے ریڈ زون کو تاحال ڈی سیل نہیں کیا جاسکا۔۔۔

 جس کے باعث ریڈ زون میں واقع وزارتوں،دفاتر کے ملازمین اور مختلف امور کیلئے جانے والے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے ،سرینا چوک ،ڈی چوک،نادرا چوک ، میریٹ سے ملحقہ راستے کنٹینرز لگا کر گزشتہ کئی دنوں سے مکمل سیل ہیں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ،پاک سیکر ٹریٹ سمیت دیگر دفاتر وزارتوں میں جانے کے لئے مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کرناپڑتا ہے جہاں پر مختلف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور شہریوں کا دفاتر میں تاخیر سے پہنچنا معمول بن چکا ہے ، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے تحت جلسے جلوس اورمظاہروں کی اجازت نہیں،احتجاج کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ زون کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی چوک سمیت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پولیس بھی تعینات ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ریڈ زون کوکھول کر احتجاج اورسیاسی سرگرمیوں کے لئے پریڈ گرائونڈ مختص کیاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں