سینیٹ کمیٹی :اوور سیز پاکستانیز کے مسائل ،خصوصی عدالتوں کابل منظور

سینیٹ کمیٹی :اوور سیز پاکستانیز کے  مسائل ،خصوصی عدالتوں کابل منظور

اسلام آباد(نامہ نگار، آن لائن )سینیٹ اوورسیز کمیٹی نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے بل کی منظوری دیدی ،کمیٹی نے خلیجی ممالک میں بھکاریوں کو بھجوانے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے ۔

 کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری اوورسیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے بیرون ملک مقیم افراد کو اوورسیز پاکستانی تسلیم کیے جانے کا جائز حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد وں پر قبضوں کو چھڑانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور عدالتی احکامات پر 15 دن کے اندر کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی جی بیورو آف امیگریشن نے بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنا ایف آئی اے کا اختیار ہے ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2023ء میں 8 لاکھ 59 ہزار 763 پاکستانی ،رواں سال اگست تک 4 لاکھ 22 ہزار 487 افراد بیرون ملک گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں