پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بھی ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں گے

 پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بھی ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں گے

لاہور (یاسین ملک )پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ فارمولا ،روزنامہ دنیا اندرونی کہانی سامنے لے آیا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ فارمولا کے تحت ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اہم پیش رفت ہوئی ،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہر ضلع میں ڈی سی اورڈی پی او سے کام کرانے کے لئے پیپلزپارٹی کی تین رکنی کمیٹی بنے گی ،پیپلزپارٹی کے جیتنے والے اراکین کو اور 20 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والوں کو ہی نوازا جائے گا ، پنجاب کے 13 اضلاع میں ہی پیپلزپارٹی کے رہنما مراعات حاصل کرنے کے لئے اہل قرار پائے ،لاہور میں پیپلزپارٹی کا کوئی بھی ٹکٹ ہولڈر 20 ہزار ووٹ نہ لینے کے باعث پیپلزپارٹی اہل قرار نہ پا ئی ۔یوں لاہور میں پیپلزپارٹی کو کوئی مراعات نہیں دی جائیں گی ،پیپلزپارٹی کے پنجاب میں جیتے ہوئے اراکین کو فی کس 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے ،20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی ترقیاتی فندز کی مد میں 25 کروڑ روپے ملیں گے ،پیپلزپارٹی کی مخصوص نسشتوں پر خواتین اراکین کو دس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ،پیپلزپارٹی کو ہر ضلع میں 2 لاآفیسرز کی ا سامیوں کا کوٹہ بھی ملے گا ،ہر ضلع میں ڈی پی او اور ڈی سی کمیٹی کے کہنے پر ہر جائز کام کرنے کے پابند ہو نگے ۔ مارکیٹ کمیٹیوں، بیت المال اور زکوۃ کمیٹیوں میں شمولیت کے لئے اگلے اجلاس میں فیصلہ ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں