شرح سود میں 4 فیصد کمی کی جائے ، گوہراعجاز کا مطالبہ

شرح سود میں 4 فیصد کمی کی جائے ، گوہراعجاز کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں 4فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے اندر سود کی شرح کو 9 فیصد تک لانے کا ہدف بنانا چاہیے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے اب اگلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح کو 4فیصد کم کرنا چاہیے اور رواں سال تک شرح سود 9فیصد تک کا ہدف ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری بینکوں کی جمع پونجی سے نکل کرکاروبار میں منتقل ہوسکے گی، تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے ہرشعبے کے لیے 10سالہ اقتصادی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے ، آئی پی پیز کے ذریعے فراہم نہ کی جانے والی بجلی پر ٹیکس، کیپیسٹی کی ادائیگیوں کو ختم کرنا چاہیے ، اس سے تمام رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں