آئی ایم ایف سے صرف فنانسنگ گیپ پر بات ہورہی ، پنجاب میں بجلی سبسڈی پر کوئی مسئلہ نہیں:ترجمان وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے صرف فنانسنگ  گیپ پر بات ہورہی ، پنجاب  میں بجلی سبسڈی پر کوئی مسئلہ  نہیں:ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے مذاکرات اب صرف بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے پر ہورہے ہیں اور پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا دوست ممالک سے رول اوور کے بارے آئی ایم ایف مطمئن ہے ،یو اے ای بینک اور ایک گلوبل بینک سے کمرشل قرض پر بات چیت جاری ہے ، کمرشل بینکوں سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور امید ہے جلد مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔ ترجمان نے بتایا پوری کوشش ہے کمرشل بینکوں سے کمٹمنٹ جلد حاصل کرلیں، یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کہ کمرشل بینکوں سے یہ رقم کس وقت لی جائے تاہم ہماری کوشش ہے کہ کمرشل بینکوں سے کم سے کم شرح سود پر قرض لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں