الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے

اسلام آباد (دنیانیوز،این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ،اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کا شیڈول تاحکم ثانی معطل رہے گا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو شیڈول تھے ۔واضح رہے کہ 26 اگست کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا گیا جس کے تحت جنرل نشستوں پر 9 امیدوار براہ راست منتخب ہوں گے ۔دانیال چودھری کی جانب سے متعارف کرائی گئی ترامیم کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کہاحکومت اس بل کی آڑ میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔اسلام آباد سے منتخب ارکان اسمبلی طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز نے کہابہتر نظام لانے میں اگر کچھ تاخیر ہوتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں