اظہر مشوانی کے لاپتا دونوں بھائی گھر پہنچ گئے
لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سوشل ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے لاپتا دونوں بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے ۔
ایکس پر انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا، ان شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر تک یعنی 92 دن اغوا رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ پاک تمام جبری گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے بحفاظت واپس ملوائے ۔