پنجاب میں جلسوں کی اجازت کی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کل سماعت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کوپنجاب میں جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست کل 9 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ عمر ایوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،جن میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ جلسے جلوس کرنا بنیادی حق ہے ،پنجاب میں انتظامیہ جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ، انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے جلسے کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے ۔