رئوف حسن،بھارتی تجزیہ نگار کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب

رئوف حسن،بھارتی تجزیہ نگار کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کی بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کیساتھ پاکستان مخالف گفتگو منظر عام پر آ گئی۔۔۔

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رئوف حسن کا امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آئے ہیں، واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ رئوف حسن غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پوری طرح متحرک ہیں، راہول رائے چودھری نے رئوف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کیلئے رابطہ قائم کیا، جواب میں رؤف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جزوی طور پر درست ہے ، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا،راہول رائے چودھری نے جواب دیا،منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی، راہول رائے چودھری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، راہول رائے چودھری رؤف حسن سے کہتا ہے ہیلو رؤف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے ، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے ،راہول رائے چودھری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رؤف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا،شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے ،لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے ، پیغام میں رئوف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ایئرپورٹ پر نہ روکا گیا، میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا، رؤف حسن نے ایک اور طویل پیغام میں پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے اسے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیا، رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چودھری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس پر راہول رائے چودھری کہتا ہے بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کیلئے کوشش کر رہے ہیں،دفاعی ماہرین نے کہا یہ پیغامات ناصرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پراپیگنڈا کرنا تھا، ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں