اسلام آباد ہائیکورٹ کافل کورٹ بینچ نامکمل :جسٹس جہانگیری کیخلاف مہم کیس کی سماعت 19ستمبرکونہیں ہوگی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کافل کورٹ بینچ نامکمل ہونے کے باعث جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت 19 ستمبر کو نہیں ہو سکے گی ، نئی تاریخ کا تعین رجسٹرار آفس کرے گا۔
ڈگری کے معاملے پرجسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا آغاز کیا گیا تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے توہین عدالت کیس 19 ستمبر کوفل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا تھا تاہم معلوم ہوا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کچھ دنوں کی چھٹیوں پر بیرون ملک جا رہے ہیں جس کی وجہ سے 19 ستمبر کو فل کورٹ بینچ دستیاب نہیں ہو گا۔