عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہیں دینگے :مولانا عطا الرحمن کا اپنے سینیٹرز کو مراسلہ
اسلام آباد(دنیا نیوز)جمعیت علماء اسلام نے عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمن نے پارٹی سینیٹرز کو مراسلہ لکھ کر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا آج کل پارلیمان میں دستور میں ترامیم کی بات کی جارہی ہے ، یہ ترامیم ممکنہ طور پر عدلیہ سے متعلق ہوسکتی ہیں، ان ترامیم کو ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا، لہٰذا حتمی طور پر اس بارے کچھ کہنا ممکن نہیں، جماعتی فیصلے کے مطابق بغیر اجازت تحریری کسی دستوری ترمیم کے حوالے سے ووٹ نہیں کریں گے ،پارلیمانی لیڈر نے اپنے مراسلے میں کہا کہ یہ تحریر دستور کی دفعہ 63-A کے تحت سمجھی جائیں گی۔