ملتان روڈ پرموٹر سائیکل سوار خاتون کوسٹر کی ٹکرسے جاں بحق
لاہور( کرائم رپورٹر)پکا میل ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں 20 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور کوسٹر کے درمیان پیش آیا، جس سے موٹر سائیکل سوار ایشا زوجہ بوٹاموقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔ریسکیوٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔