سپریم کورٹ: الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایاجائے گا

سپریم کورٹ: الیکشن ٹربیونلز کیس  کا محفوظ فیصلہ کل سنایاجائے گا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ 30 ستمبر کو سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے 24 ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ٹربیونلز فعال کرنیکی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں