اگر کوئی سمجھتا ہے ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کیلئے تیار رہے: علی امین گنڈاپور

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کے لئے تیار رہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بغیر ہمارے پاس کوئی حل نہیں، آخری وارننگ ہے، تمام اداروں کو پیغام ہے کہ سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں، پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد اگر ہم پر گولی چلائی گئی تو ہم گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر اگر ایک گولی چلائی گئی تو ہم دس گولیاں چلائیں گے، اگر ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کیلئے تیار رہے، آج باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے بغیراس وقت ہمارے پاس کوئی حل نہیں، تمام قبائل ہماری پارٹی میں ہیں، قبائل جرگہ کریں اور متحد ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں