اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں:ججز کمیٹی

اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں:ججز کمیٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری کر دئیے گئے ۔

 کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے  9 لارجر بینچ تشکیل دئیے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔ منٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث 22 ستمبر کو نہ ہوسکا،اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط بارے آگاہ کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خط کی کاپی کمیٹی ممبرز کو نہیں بھیجی گئی،قانون کے مطابق اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں