فیصل کنڈی کی علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس کے دورے کی دعوت

فیصل کنڈی کی علی امین گنڈاپور کو  گورنر ہاؤس کے دورے کی دعوت

پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس کے دورے کی دعوت دے دی۔فیصل کریم کنڈی نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بذریعہ خط گورنر ہاؤس مدعو کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کی تقسیم کیلئے وفاق سے بات کرنا ضروری ہے ۔خط کے ذریعے گورنر نے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز دی۔خط میں کہا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت پانی کا حصہ ٹاسک فورس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں