نیب ترمیمی قانون :شہباز اور حمزہ نے ریلیف مانگ لیا
لاہور (کورٹ رپورٹر)نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔ احتساب عدالت لاہور میں دائر درخواست میں موقف اختیا کیا گیاکہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ۔
عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔