انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے نتائج ،لاہور میں 48 فیصد طلبا فیل

انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے نتائج ،لاہور میں 48 فیصد طلبا فیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ، نمائندگان )پنجاب کے تمام بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ لاہور بورڈ میں 48 فیصد کے قریب امیدوار فیل ہوگئے ۔ گزشتہ سال کی نسبت سات فیصد زیادہ امیدوار فیل ہوئے ۔لاہور تعلیمی بورڈ کے کنڑولر زاہد میاں اور سیکرٹری رضوان نذیر نے نتائج کا اعلان کیا ۔

ایک لاکھ 62 ہزار 684 بچوں نے امتحان دیا، 84 ہزار 785 طالب علم پاس ہوئے ۔لاہور بورڈ کے مجموعی نتائج 52.12فیصد رہے ، گزشتہ سال فرسٹ ائیر کا رزلٹ 57 تھا۔پری میڈیکل میں 35397 امیدواروں نے اپلائی کیا 62.93 فیصد کامیاب۔پری انجینئرنگ میں 5590 پاس ہوئے نتیجہ 68.05 فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں 53 ہزار 996 طالب علم پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 43.54 فیصد رہا ۔جنرل سائنس میں 53 ہزار 436 میں سے 27ہزار 563 طالب علم پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 51.58 فیصد رہا۔کامرس گروپ میں 6337 بچے پاس ہوئے ،نتائج 62 فیصد رہا۔ساہیوال بورڈ میں کامیابی کا تناسب 51فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں کامیابی کاتناسب 64.21فیصد رہا ۔

انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ میں 50374 طالب علموں نے شرکت کی جبکہ 32344 نے کامیابی حاصل کی تاہم مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 64.21فیصد رہا۔چیئرمین بورڈ و کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ امتحان میں مجموعی طور پر131397امیدوارشامل ہوئے جن میں سے 68071کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 51.81فیصد رہی۔ کمشنر ملتان ڈویژن وچیئرپرسن ملتان بورڈ مریم خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ70 ہزار 577میں سے 68ہزار674 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 37ہزار814نے کامیابی حاصل کی ۔فیصل آباد میں 98834 طلباوطالبات نے شرکت کی اور ان میں سے 63806 طلبا و طالبات پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب64.56 فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ سرگودھامیں کل 49516 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 26934 امیدوار پاس قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 54.39 فیصد رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں