جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن نہ کرنا حکومتی بددیانتی

جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن نہ کرنا حکومتی بددیانتی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سردار لطیف کھوسہ نے کہا حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

 حکومت کی بددیانتی اس سے صاف ظاہر ہورہی ہے ،63اے نظرثانی کیس کا فیصلہ متفقہ ہوگا،سب دیکھیں گے ، ایک منڈی لگے گی،ایم این ایز اٹھائے جائیں گے ، وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی، آئین اورملک کے ساتھ خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے ، دنیا نیوزکے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے مزید کہا وکلا کے رویے میں شائستگی ہونی چاہیے ،ہم چاہتے ہیں آزادعدلیہ ہونی چاہئے ،چیف جسٹس کی سہولت کاری کی وجہ سے حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت ہوگی۔ حکومت ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دے رہی، جب اجازت نہیں مل رہی تو ہم احتجاج ہی کریں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ایک سال میں فائلرز کی تعداد دگنی ہو گئی ، نہ صرف فائلر ڈبل ہو ئے بلکہ 50 ارب روپے کا ریونیو بھی آیا ہے ، 5 لاکھ نئے فائلرز بھی شامل ہوئے ہیں، نان فائلرز کیخلاف ایکشن لے رہے ہیں۔10 آئی پی پیز کے ساتھ ڈسکشن شروع کر دی ہے ،جو لیکجز ہیں ان سب کو ٹھیک کرنا ہے ۔ پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں نیلامی کی بولی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا عمل رواں ماہ اکتوبر میں مکمل ہو جائے گا ،امید کرتا ہوں سٹیٹ بینک مزید پالیسی ریٹ کم کرے گا، مہنگائی بھی سنگل ڈیجٹ پر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں