پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کوصوابدیدی فنڈز تقسیم کرنے سے روک دیا
پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو صوابدیدی فنڈ کی تقسیم سے روک دیا اور تین دن میں جواب جمع کرانے ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے اور فیصلہ کریں گے ،بیرسٹر سلطان محمد خان نے کہا صوابدیدی فنڈ غیر قانونی ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے پابندی لگائی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے ۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا تھوڑا وقت دیا جائے ، جواب جمع کرائیں گے ۔