جوہری عدم پھیلا ئو کانفرنس سے عزم مضبوط ہوا ، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خصوصی نیوزرپورٹر ،آئی این پی)جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد سٹرٹیجک ڈ ویژن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کانفرنس نے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کیلئے پاکستان کے عزم کو تقویت بخشی ، کانفرنس میں علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے سٹر ٹیجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے ۔ کانفرنس میں پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی ،جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی اور مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔