بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں زیر سماعت رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایاگیا۔
کہ بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں۔گزشتہ روز سماعت کے دوران زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی رپورٹ اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جمع کروا دی ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔