جعلسازی کے مقدمے میں بری
کراچی (سٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ نے تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور ان کے تین بھائیوں کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے حلیم عادل شیخ کے خلاف جعلسازی اور دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔ملزموں کے وکیل خالد محمود ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزموں کو مقدمے سے بری کر دیا۔بری ہونے والوں میں حلیم عادل شیخ، علیم عادل شیخ، مقیم عادل شیخ اور عظیم عادل شیخ شامل ہیں۔