شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائلز، سامان چھین لیاگیا

شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائلز، سامان چھین لیاگیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا۔

ہربنس پورہ میں مہرالدین سے 2لاکھ 50ہزار وموبائل ،گجرپورہ میں طارق سے 2لاکھ 40 ہزار وموبائل ،نشتر کالونی میں شان سے 2لاکھ 20ہزار و موبائل، اسلامپورہ میں زاہد سے 2 لاکھ وموبائل ،ساندہ میں واجد سے 1 لاکھ 90ہزار وموبائل ،جوہرٹائون میں ثاقب سے 1لاکھ 80 ہزار وموبائل،شمالی چھائونی میں دانش سے 1لاکھ 60ہزار اورموبائل لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹائون اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹائون ،سبزہ زار اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں