بانی پی ٹی آئی سے انکی ہمشیرہ کی پابندی کے بعد فوری ملاقات کرائی جائے :اسلام آباد ہائیکورٹ

 بانی پی ٹی آئی سے انکی ہمشیرہ کی  پابندی کے بعد فوری ملاقات کرائی  جائے :اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے انکی بہن نورین نیازی کی جیل میں پابندی کے بعد مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے اور عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت کا کہناہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ قانون  کی نظر میں سب برابر ہیں،موجودہ صورتحال میں ایک قیدی کیلئے ملاقات کا راستہ بنانا دیگر قیدیوں کے ساتھ تفریق ہو گی۔کیس کی آئندہ سماعت17 اکتوبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں