پشاور ہائیکورٹ :اسد قیصر عمر ایوب، زین قریشی کی راہداری ضمانت 8 نومبر تک منظور

 پشاور ہائیکورٹ :اسد قیصر عمر ایوب، زین قریشی کی راہداری  ضمانت 8 نومبر تک منظور

پشاور( نیوز ایجنسیاں )پشاور ہائیکورٹ نے درج مقدمات کی تفصیلات کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں اسد قیصر،عمر ایوب، زین قریشی کی راہداری ضمانت 8نومبر تک منظور کرلی ۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار پر نامعلوم مقدمات درج ہیں،  زین قریشی کا پشاور میں کیا کام ہے ، زین قریشی پشاور کیوں آئے ہیں ان کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ زین قریشی کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے یہاں آئے ۔دوران سماعت عمر ایوب نے عدالت سے استفسارکیا کہ ہمارے خلاف کئی معلوم اور نامعلوم کیسز ہیں ۔ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کسی بھی مقدمے میں 8 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں