الیکشن ٹربیونلزصرف11فیصدعذرداریوں کافیصلہ کرسکے :فافن کی ر پورٹ

الیکشن ٹربیونلزصرف11فیصدعذرداریوں  کافیصلہ کرسکے :فافن کی ر پورٹ

اسلام آباد(نامہ نگار)فافن نے انتخابی ٹربیونلز سے متعلق رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق اب تک صرف 11 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ ہوا ہے۔

الیکشن ٹربیونلز نے 10 اکتوبر تک 334 میں سے 40 درخواستیں نمٹائیں،ان میں 4 قومی اسمبلی اور 36 صوبائی نشستیں شامل ہیں،قانونی طور پر ٹربیونلز کیلئے درخواستیں 180 دنوں کے اندر نمٹانا لازم ہے ،پنجاب میں 8 نئے الیکشن ٹربیونلز بننے کے بعد ابھی تک کارروائی شروع نہیں ہوئی،بلوچستان ٹربیونلز نے 41 میں 28 درخواستوں کو نمٹا دیا،خیبرپختونخوا میں ٹربیونلز نے 10 فیصد،سندھ 7 فیصد درخواستوں کو نمٹایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں