پارلیمانی کمیٹی سے آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ منظور نہیں ہوا:شیخ وقاص اکرم

پارلیمانی کمیٹی سے آئینی ترمیم کا مسودہ  متفقہ منظور نہیں ہوا:شیخ وقاص اکرم

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں 95 فیصد ہماری نمائندگی موجود نہیں تھی۔

 دنیا نیوز کے پروگرام'' ٹونائٹ ود ثمرعباس'' میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ مولانا صاحب کے ساتھ ان کی میٹنگ میں بیٹھے تھے ،وہاں صرف عامر ڈوگر موجود تھے ،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم اس مسودے کو نہیں مانتے ،ہم اس پر عمران خان سے مشاورت کریں گے اس کے بعد بتائیں گے ،ہمارے پاس جو ڈرافٹ ہے اس کومولانا صاحب نے ہم کو دیا ہے ،حکومت کا ڈرافٹ ہمارے پاس نہیں ہے ،نہ ہم کواس کو مانتے ہیں ،آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور نہیں ہواہے ،آئینی بینچ کی تشکیل پرہمارے تحفظات ہیں،ہمارے لئے عمران خان کی رہنمائی ضروری ہے ،حکومت اپنی مرضی کا چیف جسٹس لانا چاہتی ہے ، ہم کہتے ہیں جو اصول ہے اس پرعمل ہونا چاہئے ، جو سینئر ترین جج ہے اس کو چیف جسٹس ہونا چاہئے ،ہمارے لئے سب ججز قابل احترام ہیں،اپنے تمام اراکین پر اعتماد کہ وہ ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے ،مزید کہا ہے کہ حکومت ہماری جماعت کو کالعدم کرنا چاہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں