کوئی ہو یا نہ ہو آئینی ترمیم پاس ہو گی ہیرو سے زیرو ہوتے دیر نہیں لگتی:واوڈا

کوئی ہو یا نہ ہو آئینی ترمیم پاس ہو گی ہیرو سے زیرو ہوتے دیر نہیں لگتی:واوڈا

اسلام آباد(دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی ہو یا نہ ہو 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، اگر آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی نہیں آئیں گے تو ترمیم پاس ہو جائے گی عزت نہیں بچے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی، جو رونے دھونے کر رہے ہیں کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا اب کوئی کلیری فکیشن نہیں ہوگی، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اٹھایا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، 26 ویں آئینی ترمیم ہو کر رہے گی، جو کرنا ہے کر لیں، جو سمجھنا ہے سمجھ لیں، مزید کوئی وضاحت نہیں ہوگی، اندر کی کہانی بعد میں بتاؤں گا کیوں یہ گئے کے پی ہاؤس، ان کی اتری ہوئی شکلیں دیکھیں۔اگر سمجھتے ہو پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے توسمجھتے رہو، اٹھایا ہے ، تو سمجھتے رہو، اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے ، ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں