ن لیگ کے منحرف رہنما عادل خان کی نا اہلی کیلئے قومی اسمبلی کاتیسرا خط الیکشن کمیشن کو ارسال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی عادل خان بازئی کے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا ۔
نواز شریف نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ، عادل بازئی آزادحیثیت سے این اے 262 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، کامیابی کے بعدعادل بازئی نے مسلم لیگ(ن)کاحلف نامہ جمع کراکرشمولیت اختیارکی تھی۔ عادل بازئی نے پارٹی قیادت کی ہدایات کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا۔