8نومبر کی احتجاجی تحریک فائنل ہے :رؤف حسن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا پوری پارٹی یکجا ہے ، آٹھ نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے ،دنیا نیوزکے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمر عباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئینی ترمیم کے دوران لوگوں سے زبردستی ووٹ لیے گئے۔
ہماری پوری پارٹی یکجا ہے ، آٹھ نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے ،بانی کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے ، آئین وقانون کے مطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے ، قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے ، اب فیصلے انصاف کے مطابق ہوں گے ،مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کو بڑھائیں گے ، شیرافضل مروت نے ایسی گفتگو پہلی دفعہ نہیں کی، مروت کی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔