بلین ٹری منصو بہ ،جرمنی20ملین یورو دیگا ، معاہدہ طے پاگیا

 بلین ٹری منصو بہ ،جرمنی20ملین یورو دیگا ، معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(این این آئی) جرمنی پاکستان کو بلین ٹری فاریسٹیشن سپورٹ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے 20ملین یورو فراہم کرے گا، اس ضمن میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد معاہد ے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور جرمن ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو)کی ڈائریکٹر ایستھرگراوین کوٹر نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہد ے پر دستخط کئے ۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی 26 ویں کلائیمیٹ کانفرنس میں شروع کئے گئے پاک جرمن کلائیمئٹ اینڈ انرجی شراکت داری کا اہم حصہ ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے کی کوششوں، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں