سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریگا، شرح سود میں 2 فیصد کمی کا امکان
کراچی (آن لائن)سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج پیر کو کرے گا ۔سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوگا۔
ملک کی مائیکروصورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیکر پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2 فیصدکمی کا امکان ہے ، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے ۔