26ویں ترمیم سے استحکام آئیگا

26ویں ترمیم سے استحکام آئیگا

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے محلاتی سازشوں کا دور ختم ہو گیا اور ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔۔۔

 منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا تاہم ترمیم کے مقاصد پورے ہونے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں موجود ہیں۔پارٹی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی امرا وناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات کے علاوہ حکومتی حلقوں کی رائے میں پارلیمان کی بالا دستی تسلیم کرانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں