سارے مقدمات آئینی بینچز میں لے کر نہ جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں: جسٹس منظور علی شاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ سارے مقدمات آئینی بینچز میں لے کر نہ جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔
سوئی ناردرن گیس کی جانب سے اوور بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی تو ابھی زیر التوا ہے ، 26 ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے ، سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں۔سپریم کورٹ کے فاضل جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔عدالت نے سوئی ناردرن کے زائد بلنگ کیس کو نمٹا دیا اور کہا کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔