اعظم سواتی رہائی کے بعدپھر گرفتار،2روزہ جسمانی ریمانڈ
راولپنڈی،اسلام آباد(خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کواٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں،بعدازاں ٹیکسلاپولیس نے اعظم سواتی کوسخت سکیورٹی میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی ،فاضل عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے اعظم سواتی کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرتے ہوئے 7نومبرکودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا،ادھرتحریک انصاف کے 28 ستمبرکے احتجاج میں گرفتار 74 کارکنوں کو اٹک جیل سے رہا کردیاگیا،یادرہے کہ انسداد دہشتگری کی عدالت نے گزشتہ روزملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں ۔