آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومتی تعاون ناگزیر،فراز الرحمان
کراچی(آن لائن)پاکستان بزنس گروپ کے بانی چیئرمین فراز الرحمٰن نے آئی ٹی سیکٹر کی عالمی سطح پر ترقی میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میںایس آئی ایف سی کے چیئرمین جنرل سرفراز کو خط لکھا ہے جس کی ایک کاپی وزیراعظم کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ فراز الرحمٰن نے اپنے خط میں چند بنیادی مسائل کا ذکر کیا ہے جو آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر کی عالمی سطح پر مسابقت میں رکاوٹ ہیں۔