ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان، تولہ سونا 500 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان، تولہ سونا 500 روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان جاری ہے، ادھرایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5پیسے کے اضافے سے 277.84روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کے اضافے 278.74روپے کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2737 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے پر آگیا۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں